Posts

Showing posts with the label صحبت کی اہمیت

صحبت کی اہمیت

Image
عقل مند انسان وہ نہیں جو اچھے گھر میں پیدا ہوا بلکہ عقل مند وہ ہے۔ جس نے اپنی ذات کی اہمیت کو پہچانا۔ یہ پہچان ادراک سے حاصل ہوتی ہے۔ ادراک صحبت کا شاخسانہ ہوتی ہے۔ علم، استاد، مدرسہ و یونیورسٹی سب صحبت ہی کی تعریف میں شامل ہیں۔  نیک و بد بختی کا ابتدائی بیج ایک زبردست ہاتھ اپنی قدرت سے بوتا ہے۔بد بخت ہو گا تو نبی کامل  ﷺ کا زمانہ پا کر بھی ابو جہل بن جائے گا اور نیک بخت ہو گاسیکڑوں برس کی مسافت پر بھی ہدائت و رشدکے گل اگا کر گلستان پیدا کر دے گا۔ البتہ جب بیج اگ آتا ہے تو اسے صحبت کی ضرورت ہوتی ہے۔ پیغمبر اور کتاب، عالم و شیخ  صحبت کو رونق بخشنے کے اسباب بنتے ہیں۔ جب مسلمان بالغ عمری کو یابدبخت امر ربی سے ہدائت پا جاتا ہے تو اس پر اپنی صحبت کو خالص کرنے کا فریضہ واجب ہو جاتا ہے۔ کتاب کی تلاوت،  اسوہ رسول  ﷺ کا مطالعہ،  صاحبان علم و عمل سے شناسائی، پانچ بار اپنے خالق کے حضور سجدہ ریزی سب  صحبت کو پاکیزہ رکھنے کے حیلے ہیں۔  جب کہا گیا   (سچے لوگوں کے ساتھ ہو جاو)  تو یہ حقیقت بیان کر دی گئی کہ یہ راہ غیر مانوس ہے، شفاف ایسی کہ قدم پھ...