دو سجدوں کے بیج




اللھم اغفرلی واھدنی وارزقنی وعافنی

 اے اللہ مجھے بخش مجھے ہدایت دے مجھے روزیاں دے اور عافیت عنایت فرما ۔ 

ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کر رہے ہیں کہ ”نبی ﷺ دو سجدوں کے بیچ میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے 

”اللَّهمَّ اغْفِرْ لي“ کا معنی ہے کہ: میری پردہ پوشی کر اور اس کے ساتھ ساتھ مواخذہ سے بھی در گزر کر۔

وارْحَمْنِي“ یعنی مجھے اپنی جناب سے رحمت عنایت فرما جس میں گناہ کی ستر پوشی ہو اور اس پر مواخذہ نہ ہو اور اس کے ساتھ ساتھ دنیا و آخرت کی خیر مجھے عنایت فرما۔

وعافِني“ یعنی مجھے دین کے معاملے میں برائیوں اور شبہات سے اور بدن کے معاملےمیں امراض اور بیماریوں سے اور عقل کے سلسلے میں بے وقوفي اور پاگل پن سے سلامتی اور عافیت عطا فرما۔

واهْدِني“ یعنی مجھے ہدایت دے، ہدایت کی دو قسمیں ہیں: اول: وہ ہدایت جس میں راہِ حق اور صحیح راستہ دکھلا دیا جائے اور اس کی طرف رہنمائی کر دی جائے۔ اس قسم کی ہدایت مسلمان اور کافر دونوں ہی کو ملتی ہے

وارزقنی“ یعنی مجھے رزق عطا فرما جو اس دنیا میں مجھے تیری مخلوق سے بے نیاز کر دے اور آخرت میں مجھے وسیع رزق عنایت فرما جیسا کہ تو نے اپنے ان بندوں کے لیے تیار کر رکھا ہے جن پر تو نے اپنا انعام کیا۔ 

Comments

Popular posts from this blog

صحبت کی اہمیت

مسلمانوں کی اقسام