مسلمانوں کی اقسام
مسلمانوں کی ایک قسم وہ ہے جو خود کو مسلمان کہتے ہیں۔ زبان سے کلمہ طیبہ ادا کرتے ہیں مگردل سے رسالت محمد ﷺ کی رسالت کے یا ان کے ختم الرسل ہونے کے منکر ہیں۔ ایسے لوگ منافقین ہی کہلا نے کے مستحق ہیں۔ علماء حق کے نزدیک ایسے لوگوں کو مسلمان کہنا یا جاننا ظلم ہے۔ بہرحال ایسے لوگ جو خود کو مسلمان کہلاتے ہیں ان کا معاملہ ان کے اور اللہ تعالی ٰ کے مابین ہے۔
مسلمانوں کی دوسری قسم میں وہ لوگ شامل ہیں جو مسلمان والدین کے ہاں پیدا ہوئے ہیں۔ کلمہ طیبہ والدین یا استادوں سے دیکھا ہے اور دل میں اس پر یقین بھی رکھتے ہیں۔ یہ عام مسلمان ہیں
مسلمانوں کی تیسری قسم زبان سے کلمہ طیبہ کا اقرار کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی کی وحدانیت اور رسالت محمدی ﷺ پر دلیل سے یقین رکھتے ہیں۔ انھوں نے اپنی ذات اور دوسروں کو مطمن کرنے کے لیے علمی دلیل رکھتے ہیں۔ یہ لوگ علماء ہیں
مسلمانوں کی چوتھی قسم بھی ہے جو اپنے علم کی روشنی میں اپنے عمل کو نکھارتی ہے۔ اس عمل سے ان کی راہ روشن ہوتی جاتی ہے اور اس نور منور میں وہ ایسے مشاہدات سے دوچار ہوتے ہیں جو ان میں دلیل سے بڑھ کر یقین پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔
مسلمانوں میں ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنے علم سے شہہ پا کر عمل کی راہ کو روشن کر کے ذکر و ریاضت کے ذریعے ترقی پا کر اس مقام کو پا لیتے ہیں۔ جس کا نام فنا فی اللہ ہے۔
مسلمان ہونے کا دعویدار خود کو ان پانچ اقسام ہی میں پاتا ہے۔
Comments
Post a Comment